محبت کی اصل شکل خدا اور والدین ہیں، علی عظمت

بدھ 16 اکتوبر 2019 20:55

محبت کی اصل شکل خدا اور والدین ہیں، علی عظمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) گلوکار علی عظمت نے کہا کہ باپ بننے کے بعد محبت کے اصل معنی سمجھ میں آئے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین اس دنیا کا بے غرض رشتہ ہے اور محبت کی اصل شکل خدا اور والدین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فریحہ خان سے شادی کی وجہ میچور سوچ تھی اور وہ ان کے کام اور مصروفیات کو بہتر طریقے سے سمجھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچپن میں اکثر باہرگھومنے پر والدہ سے ڈانٹ پڑتی تھی اور وہ اپنے والدین سے چھپ چھپ کر گاناگایا کرتے تھے، لیکن پہلے شو میں والدین میری پرفارمنس دیکھ کرخوش ہوئے اور اس کے بعد انہوں نے ان کے اس کام کی حمایت کی۔

متعلقہ عنوان :