ترک صدر نے فائر بندی کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:26

باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے شمالی شام میں ترک فوج کی پیش قدمی اور حملے بند کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایردوآن نے وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اپنے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اٴْن پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں لیکن اٴْن کا مقصد واضح ہے اور فائربندی نہیں کی جائے گی۔

امریکا نے ایک روز قبل شام میں فائر بندی کو ضروری قرار دیا تھا۔ اٴْدھر شامی حکومتی فوج کے دستے سرحدی شہر مًنبج پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ منبج کی کئی عمارتوں پر اب شام کا جھنڈا لہراتا دیکھا جا سکتا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ منبج شہر کے وسیع علاقے کا کنٹرول شامی فوج نے سنبھال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :