مین پوری گٹکا کے استعمال سے لاکھوں افراد متاثر ہورہے ہیں اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث اس پر عمل نہیں ہورہا ، پی ایس پی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی، نائب صدر شعیب جعفری اور ارکان کمیٹی نے ہائیکورٹ آف سندھ کی طرف سے مین پوری گٹکا و منشیات کے خلاف سخت ترین احکامات جاری کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مین پوری گٹکا کے استعمال سے لاکھوں افراد متاثر ہورہے ہیں اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث اس پر عمل نہیں ہورہا ہے لیکن اب ہائیکورٹ کے واضع احکامات کے بعد اس کے مکمل خاتمہ کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا اور انتظامیہ کا بھی فرض ہے کہ اس پابندی پر بلاتفریق عمل کرے اور اس حکم کی آڑ میں کسی بیگناہ کے خلاف کاروائی نہیں کی جائے گی، ایک بیان میں انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی کہ اپنی نوجوان نسل کو اس تباہی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور انتظامیہ وپولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔