ستمبر کے مہینے میں خام تیل کی در آمد میں34فیصد اضافہ

5 لاکھ70ہزار ٹن خام تیل در آمد،اگست میں در آمد 4لاکھ24ہزار354ٹن تھی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:49

ستمبر کے مہینے میں خام تیل کی در آمد میں34فیصد اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ملک میں ستمبر میں خام تیل کی در آمد میں34فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق ستمبر میں5لاکھ70ہزار ٹن خام تیل در آمد کیا گیا جبکہ اگست میں خام تیل کی در آمد 4لاکھ24ہزار354ٹن رہی تھی ،ستمبر میں ڈیزل کی در آمدمیں بھی 35فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور 1لاکھ33ہزار ٹن سے زائد ڈیزل در آمد کیا گیا جبکہ اگست میں ڈیزل کی در آمد 98ہزار ٹن سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی ،پٹرول کی در آمد گزشتہ ماہ 7فیصد اضافے سے 5لاکھ33ہزار649ٹن رہی جبکہ اگست میں4لاکھ99ہزار 642ٹن پٹرول در آمد کیا گیا تھا ، ستمبر میں ہائی اوکٹین کی در آمد26فیصد کمی سے 3599ٹن رہی جبکہ اگست میں4851ٹن ہائی اوکٹین در آمد کیا گیا تھا ،طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی در آمد ستمبر میں10ہزار322ٹن رہی جبکہ اگست میں جیٹ فیول کی در آمد نہیں ہوئی ،آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی ریفائنریوں کی پیداواری استعدا د میں اضافے کے باوجود ڈیزل اور پٹرول کی کھپت میں اضافے کی وجہ سے ان دونوں مصنوعات کی در آمد میں بھی اضافے کا رجحان ہے جبکہ بجلی کی پیداوار کیلئے ایل این جی اور قدرتی گیس کا استعمال کیا جارہا ہے ۔