سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی سروس میٹر میں ملازم کے خلاف اپیل مسترد کر دی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:19

سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی سروس میٹر میں ملازم کے خلاف اپیل مسترد کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی سروس میٹر میں ملازم کے خلاف اپیل مسترد کر دی ۔ دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ایف بی آر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر کو ختم کردیں،دیکھے کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے ۔جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کھربوں روپیہ ہر سال چلا جاتا ہے ،ایف بی آر کی بائیس ہزار کی فوج کیا ریکوری اکٹھی کرے گی ۔

جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ اسی فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 22 ہزار بندے ایف بی آر میں رکھے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ ایف بی آر نے ملازم محمد انور گورایہ کے سروس کے حوالے سے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ایف بی آر کی سروس میٹر میں ملازم کے خلاف اپیل مسترد کر دی ۔