ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ بھاگٹانوالہ میں عوامی شکایات سنیں

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:00

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) عوامی مسائل کے حل کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ بھاگٹانوالہ میں عوامی شکایات سنیں اور احکامات جاری کیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد امتیاز محمود نے تھانہ بھاگٹانوالہ میں سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ڈی ایس پی صدر سرکل اختر علی وینس اور ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ کو احکامات دیئے ۔ تھانہ کاریکارڈ، فرنٹ ڈیسک کا ریکارڈ،تھانہ کی صفائی ، حوالات تھانہ کو چیک کیا ۔تفتیشی افسران کے زیر تفتیش مقدمات کاجائزہ لیا اور فوری طور پرمقدمات پرعملدرآمدکے احکامات دیئے۔

متعلقہ عنوان :