ڈیرہ اسماعیل خان، بجلی کی سپلائی ایک روز کے لئے بندرہے گی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:38

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) بجلی کی سپلائی ایک روز کے لئے بندرہے گی،ڈیرہ گرڈ سٹیشن میں سالانہ مرمتی کام کے سلسلے میں متعد فیڈرز کی بجلی 21اکتوبر2019بروز سوموار صبح8بجے سے شام 4بجے تک بند رہے گی۔

(جاری ہے)

پیسکو ذرائع کے مطابق ریزیڈنٹ انجینئر پیسکو132کے وی گرڈ سٹیشن ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے اعلامیہ جاری کیاگیا ہے کہ ڈیرہ گرڈسٹیشن میں پاور ٹرانسفارمر اور11کے وی بریکرز کی سالانہ مرمت و تحفظ اور 132کے وی CT'sکی فائونڈیشن کی تبدیلی کی وجہ سے ٹرائبل ٹیکسٹائل مل فیڈر، سٹیIIفیڈر، ڈگری کالج فیڈر، قیوم نگر فیڈر، سٹی I فیڈر، ڈی ڈی اے فیڈر، ریڈیو پاکستان اور باران آباد فیڈرز کی بجلی 21اکتوبر2019بروز سوموار صبح8بجے سے شام 4بجے تک بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :