چور دروازے سے آنیوالے جعلی حکمرانوں سے عوام حساب لینگے بھاگنے نہیں دینگے‘پرویز ملک

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 27اکتوبر کو یوم سیا ہ کے طور پرر منایا جائے گا‘ خواجہ عمران کی کارکنوں سے گفتگو

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:54

چور دروازے سے آنیوالے جعلی حکمرانوں سے عوام حساب لینگے بھاگنے نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور ناہل حکومت کا اب جانے کا وقت آ گیا ہے ،چور دروازے سے آنے والے جعلی حکمرانوں سے عوام حساب لیں گے بھاگنے بہیں دیں گے،کھوکھلے نعرے لگا کر عوام کو دھوکہ دینے والے اب بھاگنے کے لئے راستے تلاش کررہے ہیں عوام ڈینگی اور میڈیسن نہ ملنے کی وجہ سے مررہے ہیں،کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 27اکتوبر کو یوم سیا ہ کے طور پرر منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نیگذشتہ روز پارٹی آفس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز، کرنل مبشر جاوید ،سمیرا امجد،ثمریہ نذیر,رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ سلیکٹڈ انتقام خان تمام ادارو ں کو شر یف فیملی کیخلا ف استعما ل کررہے جو انہیں مہنگا پڑے گا حکومت اپنے مخا لفین کو دبانے کیلئے تمام حر بے استعما ل کررہی ہے ، سلیکٹڈ کپتان نیازی کی بیساکھیاں کمزور ہونانا شروع ہوچکی ہیں ۔شر یف فیملی پر مقد ما ت سے کچھ حا صل نہیں ہو ا البتہ قومی خزانہ سے جعلی کیسو ں پرار بو ں رو پے ضرور برباد ہو چکے ہیں اس کا حساب کس نے دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :