ٹیکسٹائل سیکٹرروئی خریداری میںبدستور سرفہرست

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:15

ٹیکسٹائل سیکٹرروئی خریداری میںبدستور سرفہرست
ملتان ۔18 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹرنے کپاس کی فصل کے موجودہ سیزن میں 15 اکتوبرتک ملک بھر سے مجموعی طورپر31لاکھ 94ہزار 891گانٹھ روئی خریدکر کے مقا می روئی کاسب سے بڑاخریداررہا۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل سیکٹر نے گزشتہ سال 2018ء میں اسی عرصے کے دوران 43لاکھ 31ہزار839گانٹھ روئی کی خریداری کی تھی۔ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سے 15اکتوبر2019 تک 14لاکھ67ہزار924گانٹھ روئی کی خریداری کی۔جبکہ سندھ سے 15 اکتوبر تک 17 لاکھ26ہزار 967گانٹھ روئی خرید کی گئی۔

متعلقہ عنوان :