غیرت کے نام پر مرد عورت کے اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:24
(جاری ہے)
ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے دہرے اندھے قتل کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل کیپٹن (ر) علی بن طارق کی سر براہی میں ایس ڈی پی او چمکنی اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی واجد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
ایس ڈی پی او چمکنی کی نگرانی میں ایس ایچ او واجد خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد دیگر افراد کے ساتھ ساتھ مقتولین کے قریبی رشتہ داروں کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران مرد اور عورت کے قتل میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز اے ایس پی چمکنی خانزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او واجد خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم مقتولہ مسماة (ل) کا چچا ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں مقتولین کو دھوکہ دہی کے ذریعے بلا کر تشدد کرنے اور بعد ازاں کلاشنکوف کے ذریعے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کرنے کا انکشاف کر لیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.