گور نر پنجاب سے سپین کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:13

گور نر پنجاب سے سپین کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ..
لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان میں سپین کے سفیر مینول ڈورین نے گورنر ہائوس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے سپین کا مختلف شعبوں میں تعاون خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اور ہم سپین سمیت دنیا بھر کے سر مایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں سر مایہ کاری کر یں ہم انہیں سکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔