محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کمشنر مکران ڈویژن کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:52

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان ایک تعزیتی اعلامیہ میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن(ر)محمد طارق زہری (پی اے ایس/بی ایس-19)کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی اعلامیہ میں ان کے انتقال کو صوبے خصوصاً سول سروس کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا اور ان کی دوران سروس خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر وہمت سے برداشت کرنے کی توفیق فرمائے۔