حکومت بلوچستان کا کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری کے ٹریفک حادثہ میں جابحق ہونے پر اظہارِ افسوس

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:52

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) حکومت بلوچستان نے کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری (پی اے ایس/بی ایس-19)کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج، دکھ اور افسوس کا اظہارِ کرتے ہوئے تعزیتی بیان میں ان کی دوران سروس خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور ان کی صوبے میں مختلف پوسٹوں پر دیانتداری اور لگن سے اپنی فرائض کی ادائیگی کو سراہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے انتقال سے صوبہ ایک محنتی،قابل،تجربہ کار اور فرض شناس آفیسر سے محروم ہوگیا ہے۔حکومت بلوچستان غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہے اس بیان میں تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور دُعا کرتی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔