ناردرن نے خیبرپختونخوا کوڈک ورتھ لوئس میتھڈکے تحت7وکٹوں سے شکست دے دی
موسیٰ خان کی شاندار باوٴلنگ کے سامنے خیبرپختونخوا کا ٹاپ آرڈر ناکام، سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ منسوخ
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 12:17
(جاری ہے)
جس کے بعد کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیااور قائدانہ اننگز کھیلتے ہوئے 52 رنز اسکور کیے۔
35 گیندوں کا سامنا کرنے والے محمد رضوان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 31 رنز بنانے والے افتخار احمد خیبرپختونخوا کے دوسرے نمایاں بیٹسمین رے۔خیبرپختونخوا کی ٹیم مقررہ 16 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز ہی بناسکی۔ناردرن کی جانب سے فاسٹ باوٴلر موسیٰ خان نے38 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حارث روٴف، شاداب خان اور سہیل تنویر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔عمرامین اور علی عمران پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے ناردرن کو 72رنز کا مضبوط آغاز فراہم کرکے میچ میں پوزیشن مزید مستحکم کردی۔عمرا مین 39 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔علی عمران نے 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ ناردرن نے مطلوبہ ہدف 3 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔فاتح ٹیم نے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے فاسٹ باوٴلر جنید خان نے 2کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
اس سیقبل سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہونا تاہم تیز بارش کے باعث میچ کے لیے ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا۔
پہلے بارش اور بعد میں آوٴٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے کھیل شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر
-
پی ایس ایل 9: منافع اور نقصان کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں
-
پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں سٹیو سمتھ، جو روٹ بھی شامل
-
پی سی بی نے محمد عامر کو ویزا جاری نہ کرنے پر آئرلینڈ کو ’خبردار‘ کر دیا
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.