خیبرپختونخوا فوڈاتھارٹی کی کاروائی ‘غیرمعیاری ٹافیاں بنانے والے کارخانے سیل‘ مالکان گرفتار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 12:44

خیبرپختونخوا فوڈاتھارٹی کی کاروائی ‘غیرمعیاری ٹافیاں بنانے والے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا فوڈاتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے پشاور کے نواحی علاقے گجرآباد میں غیر معیاری ٹافیاں بنانے والے 2کارخانے سیل کردیئے‘ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر گجرآباد میں کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری ٹافیاں بنانے والے دوکارخانے کوسیل کرکے مالکان کو گرفتار کرلیاجبکہ کارخانوں کی مشینری بھی ضبط کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :