آسٹریلیا میں 350 پناہ گزینوں کی موت کا ذمہ دار مشتبہ عراقی شخص گرفتار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:27

آسٹریلیا میں 350 پناہ گزینوں کی موت کا ذمہ دار مشتبہ عراقی شخص گرفتار
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) آسٹریلوی پولیس نے ایک عراقی شخص کو گرفتار کیا ہے جو 2001ء میں ایک ڈوبنے والی کشتی میں سوار پناہ گزینوں کی انسانی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث تھا،واقعے میں 350 پناہ گزین ہلاک ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اس 43 سالہ عراقی شخص کو ہفتے کو برسبین ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا،اس پر انسانوں کی سمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں اس کو دس سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :