سعودی فنکارہ منال الضویان دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:50

سعودی فنکارہ منال الضویان دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) سعودی فنکارہ اور فوٹو گرافر منال الضویان کو دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میڈیا نے بتایا کہ منال الضویان سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں پیدا ہوئیں اور اب تک سعودی خواتین کی کارکردگی اور تاریخی یادداشتوں سے متعلق موضوعات پر21 فن پارے پیش کرچکی ہیں۔بااثرخواتین کی فہرست میں ان خواتین کو شامل کیا گیا تھا جنہوں نے 2019ء کے دوران انجینیئرنگ، خلاء، انسانی حقوق اور آرٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان میں جامعات کی پروفیسرز ، سرمایہ کار، وکیل ، صنعتکار اور سپورٹس سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :