داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات جاری ،ملک بھر سے عقیدتمندوں کی حاضری
صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے دوسرے روز دربار سماع ہال میں محافل سماع کی تقریب کا افتتاح کیا
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:17
(جاری ہے)
ان کے فکر و عمل کا یہ فیضان پورے خطے کو اسلامی تعلیمات کی روشنی سے منورکر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ کے فروغ اور انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے عوامل کی بیخ کنی کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان اولیائے کرام کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا کر ان پر عمل پیرا ہوں۔
صوفیائے کرام امن کے علمبر دار اور انسان دوستی کے امین ہیں۔ان بزرگان دین کی در گاہیں آج بھی ظاہری و باطنی علوم کے عظیم مراکز کی حیثیت رکھتے ہیں ۔وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ان بزرگان دین کی تعلیمات کو اپنا کر ہم دوبارہ دنیا بھر میں اسلام کا پرچم بلند کر سکتے ہیں۔ پر امن بقائے باہمی کے قیام اور روادارانہ فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے صوفیائے کرام کی تعلیمات کی ترویج وقت کی اہم ضرورت اور خدمات مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں۔بعد ازاںصوبائی وزیر اوقاف نے سکیورٹی و دیگر انتظامات کی چیکنگ کی۔ انہوں نے مانیٹرنگ روم کا بھی دورہ کیااور گرد و جوار میں لگے کیمروں کے ذریعے تمام انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔لنگر خا نوں اور پکوان گاہوں کی بھی چیکنگ کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کا975 واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کاسلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے پولیس اہلکاران،قومی رضاکاران اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران فرائض انجام دے رہے ہیں۔سکیورٹی کے لئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایاگیا ہے جبکہ اس پورے عمل کی سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لئے بہتر انتظام عمل میں لایا گیا ہے دودھ کی سبیل کے پوائنٹس پر بھی بڑے نظم و ضبط کے ساتھ زائرین کو لنگر فراہم کیا جا رہا ہے۔ زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جارہا ہے۔ زائرین کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لئے میو ہسپتال، منشی ہسپتال ا ورد اتا دربار ہسپال میں انتظامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرس کے دنوں میں لنگر اور دودھ کے معیار کے سختی سے چیکنگکا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے دوران تمام محکمہ جات اپنے اپنے فرائض احسن طریقہ سے ادا کر رہے ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.