غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،متعدد بچوں سمیت 69 شہری زخمی ہو گئے، کئی کی حالت تشویشناک

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:43

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد بچوں سمیت 69 شہری زخمی ہو گئے۔غزہ میں وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز غزہ میں حق واپسی ریلیوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے پچاس شہری زخمی ہوگئے۔ ان میں نصف تعداد بچوں پرمشتمل ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق غزہ کے مشرقی علاقوں میں ہونیوالے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا، طبیعملے کے چار کارکنوں سمیت درجنوں فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے جبکہ دیگر شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

مقامی فیلڈ آبزرور نے بتایا کہ قابض فوج نے جنوبی غزہ میں حق واپسی تحریک کے 79 ویں جمعہ کو مظاہرین پر مشین گنوں، آنسوگیس کی شیلگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 70 فلسطینی زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔