شہرام خان ترکئی نے صوابی میں ریسکیو 1122 سروس کا افتتاح کر دیا
ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی ریسکیو سروس کا جلد اجراء کریں گے، وزیر بلدیات
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:45
(جاری ہے)
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے کہا کہ یہ سروس صوابی خصوصاً تحصیل رزڑ کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے اور اس سے تقریباً 5 لاکھ سے زائد آبادی کو ایمرجنسی صورتحال میں ریلیف فراہم کیا جا سکے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ رزڑ میں ایمرجنسی ادارے کی عمارت 6 ماہ میں مکمل ہو جائے گی جبکہ ایمرجنسی ساز وسامان اور اہلکاروں کی بھرتی اور ٹریننگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ شہرام خان ترکئی نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ تحصیل رزڑ کے علاوہ ٹوپی، صوابی اور دیگر تحصیلوں میں بھی ریسکیو 1122 سروس فراہم کی جائے گی۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے کیونکہ مسئلہ بات چیت سے حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے،دھرنا کسی مسئلہ کا حل نہیں کیونکہ بالآخر سب نے میز پر ہی آنا ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں کہا کہ یہ ہڑتال کسی طور جائز نہیں ہے۔ حکومت ریفارمز کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور ہم عوامی مفاد میں اس پر قائم رہیں گے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہیں ہڑتال چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.