واشک حکومت شیخ خلیفہ بن زید النہیاں کو واشک میں شکار کے لیئے این او سی جاری کرے ایم پی اے واشک

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:40

واشک حکومت شیخ خلیفہ بن زید النہیاں کو واشک میں شکار کے لیئے این او ..
واشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے ایم پی اے خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان و چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ و دیگر ذمہ داروں کی توجہ ضلع واشک و خاران کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ھیکہ سربراہ متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زید النہیاں نے خاران اور واشک میں متعدد اجتماعی ترقیاتی اقدامات سرانجام دی ہے جن میں دونوں ضلعوں میں ہسپتال،روڑ،ذرائع آبنوشی،کے اسکیمات سمیت طلباء و غریب افراد کو زکوئو و صدقات کی فراہمی و مستحق افراد حج کی سعادت شامل ہیں کیونکہ شیخ خلیفہ بن زید پاکستان کا ہمددر اور خیرخواہ ہے اور مشکل کی گھڑی میں ملک کا ہمنواہ و ہم قدم رہا ہے انھوان نے کہا کہ بحثیت منتخب نمائندہ ضلع واشک حکومت پاکستان کے ذمہ داروں سے اپیل کرتے ہیں کہ دیگر ممالک کے عرب شہزادوں کے بجائے سربراہ متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زید النہیاں کو شکار کے لیئے فوری طور این او سی جاری کرے کیونکہ شیخ خلیفہ بن زید کی آمد سے واشک اور خاران میں ترقیاتی کاموان کے جال بھچانے کے مزید امکانات ہیں اور دونوں اضلاع کے عوام شیخ خلیفہ بن زید النہیاں کے منتظر ہیں خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ شیخ خلیفہ نن زید النہیان واشک اور خاران کو اپنا دوسرا گھر سمھجتے ہیں ایسے ہمدرد و خیرخواہ عالمی شخصیت کی آمد قومی مفاد کی شے ہے جسکی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔