الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ ،صادق سنجرانی کی اسد قیصر سے ملاقات منسوخ

ملاقات منسوخ اسپیکر قومی اسمبلی کے چچا کے انتقال کے باعث ہوئی ،چیرمین سینٹ اور اسپیکر کے درمیان ملاقات منگل یا بدھ کو ہونے کا امکان

پیر 21 اکتوبر 2019 12:56

الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ ،صادق سنجرانی کی اسد قیصر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پیر کو نے والی ملاقات منسوخ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات منسوخ اسپیکر قومی اسمبلی کے چچا کے انتقال کے باعث ہوئی ،چیرمین سینٹ اور اسپیکر کے درمیان ملاقات منگل یا بدھ کو ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گئی ۔چیئرمین سینٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ملاقات کے لیے خط لکھا تھا ،یہ خط اسلام آباد ہائی کورٹ کے 14 اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں لکھا گیا تھا