Live Updates

دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیسٹ اور ٹی 20 اسکواڈز کا علان کر دیا گیا

پیر 21 اکتوبر 2019 16:10

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی 20 میچز کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، بابر اعظم قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیم میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عرفان، محمد عا مر، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا بھی اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اظہر علی قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، افتخار احمد، عمران خان سینئر، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ قومی ٹی 20 اسکواڈ 26 اکتوبر کو سڈنی روانہ ہوگا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ قومی ٹی 20 ٹیم سیریز سے قبل ایک وارم اپ میچ کھیلے گی۔ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 2 وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات