سٹیزن پورٹل سیل پر شکایت ،ٹریفک پولیس ان ایکشن

شہریوں کیلئے وبال جان بننے والے رینٹ اے کار کیخلاف کارروائی، ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

پیر 21 اکتوبر 2019 23:16

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) شہریوں کی شکایت پر ٹریفک پولیس ان ایکشن،شادباغ میں شہریوں کیلئے وبال جان بننے والے رینٹ اے کار کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو حوالات میں بند کرواتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کی طرف سے شادباغ کے علاقہ میں غیر قانونی رینٹ اے کارکی سٹیزن پورٹل پر شکایت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہناتھا کہ رینٹ اے کار والے بیچ سڑک پر گاڑیاں پارک کردیتے ہیں جس سے دیگر شہریوںکو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ شکایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے بھی وارننگ دی گئی تھی۔ وارننگ کے باوجود رانگ پارکنگ سے اجتناب نہیں کیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف تھانہ شاد باغ میں زیر دفعہ 290/291 روڈ بلاکنگ کے تحت مقدمہ درج کروایا دیا۔کارروائی کرنے پر سی ٹی او لاہور کا پٹرولنگ آفیسر عرفان قریشی کو نقد انعام اور تعریفی سند دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھاکہ شہریوں کے محفوظ سفر کے پیش نظر کارروائی کی گئی۔ ہمارا کام شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔