برطانیہ نے کرکٹ کو جدید اور سنسنی خیز بنانے کیلئے نیا فارمیٹ متعارف کرا دیا ’دی ہنڈریڈ‘ کا نام دیا گیا
اگلے سال 2020 میں شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کی ڈومیسٹک کی آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی
پیر 21 اکتوبر 2019 23:35
(جاری ہے)
ان کے علاوہ لیگ اسپنر شاداب خان کو 75 ہزار یورو میں ساوتھرن بریو جبکہ شاہین شاہ آفریدی 60 ہزار یورو میں برمنگھم فینکس نے خریدا ہے۔
خیال رہے ابتداء میں ڈرافٹ کے لئے 35 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آئے تھے، جن میں شاہد خان آفریدی، قومی ٹیم کے نو منتخب ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم، ویاب ریاض ، محمد حفیظ ، عماد وسیم سمیت دیگر بڑے نام شامل تھے۔دی ہنڈریڈ کے ڈرافٹ میں سب سے پہلے افغانستان کے کپتان راشد خان کا انتخاب کیا گیا، جبکہ یونیورسل باس کریس گیل کو کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا۔اس مختصر طرز کی کرکٹ میں چھ بالوں پر مشتمل روائتی اوور کو ختم کر کے سو گیندوں پر مشتمل دس اوورز کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔میچ کے قوانین پر نظر دوڑائیں تو میچ کا دورانیہ 2 گھنٹے اور تیس منٹ تک کا ہو گا۔100 گیندوں پر مشتمل میچ میں جو زیادہ رنز اسکور کرے گا وہ جیت کا حقدار قرار پائے گا۔ٹیم کے کپتان اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ کس بالر نے پانچ گیندیں کرانی ہے یا دس گیندیں۔ہر بالر کو زیادہ سے زیادہ 20 گیندیں کرانے کی اجازت ہو گی۔میچ کے دوران ٹیم کو اجازت کو گی کہ وہ ڈھائی منٹ کا اسٹریٹجک ٹائم آؤٹ لے سکیں،ٹیموں کے کوچز کو بھی اس وقفے کے دوران گراؤنڈ میں جا کر کھیل کی حکمت عملی پر بات کرنے کی اجازت ہو گی۔25 گیندوں پر مشتمل ایک پاوور پلے لینے کی ٹیموں کو اجازت ہو گی جس کے دوران صرف دو کھلاڑی 30 یارڈ کے دائرے سے باہر کھڑے کئے جا سکتے ہیں۔اس نئے ایونٹ کا آغاز اگلے سال ہو گا جس کے میچز 17 جولائی سے لے کر 16 اگست تک برطانیہ کے مختلف شہروں میں کھیلیں جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.