اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی 1000 شہریوں کی شکایات کا ازالہ کردیا

پیر 21 اکتوبر 2019 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) اسلام آباد پولیس کے دیگر تمام شعبوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا سیل بھی عوامی خدمت میں پیش پیش ہے۔ اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی 1000 سے زیادہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کردیا۔ پولیس سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان خود بھی مانیٹر کررہے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس سوشل میڈیا اکاونٹس میں فس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد کے زیر نگرانی سوشل میڈیا ٹیم 24 گھنٹے شہریوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ پولیس سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے اسلام آباد میں تمام معمولی و غیرمعمولی واقعات کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس سوشل میڈیا اکاونٹس پر شہری بلاخلاف و خطرہ معلومات شیئر کرسکتے ہیں۔

موصول ہونے والی شکایات میں تھانہ کے متعلق، ٹریفک جیسے مسائل سے دو چار اور پولیس رویے کے خلاف شامل ہیں۔ پولیس سوشل میڈیا اکاونٹس پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔