ترک پولیس نے کردوں کے حامی تین میئر گرفتار کرلئے

منگل 22 اکتوبر 2019 12:40

ترک پولیس نے کردوں کے حامی تین میئر گرفتار کرلئے
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ترکی کی پولیس نے کردوں سے تعلق رکھنے اور دہشت گردی کا پروپیگنڈا کرنے کے شبے میں کردوں کے حمایت یافتہ تین شہروں کے میئرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک پولیس نیکایابینار ، بیسمیل اور کوجاکوی شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے کے شبہ میں تین میئروں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیاربکر کے مستعفی ہونے والے میرمرزا کلی سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

مرزا کلی کو گزشتہ برس اگست میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سے تعلق رکھنے کے شبہ میں مردین بلدیہ کے میئر کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔ واضح رہے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر ترک صدر رجب طیب اردوآن نے ’’ پی کے کے‘‘ سے روابط کے الزامات عائد کیے ہیں اور یہ 2016ء سے شدید کریک ڈاؤن اور دبائو کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :