پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن پرسوں بھر پور طریقے سے منایا جائیگا

منگل 22 اکتوبر 2019 12:46

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن پرسوں بھر پور طریقے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن پرسوں 24اکتوبر بروز جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، محکمہ صحت ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں کانفرنسز ، ورکشاپس، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہارکیا جائیگا کہ پاکستان کو پولیو فری خطہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ اس موقع پر عوام الناس کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کروائی جائے گی کہ اس وقت دنیا میں صرف 4ممالک میں پولیو کا مرض باقی رہ گیا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے لہٰذا معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کوپولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور پاکستان کا ہر طبقہ وطن عزیزکو پولیو سے نجات دلانے کیلئے اپنی اپنی سطح پر بھر پور کردار ادا کریگا۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :