’’میں اپنی بیماری بھول کر آپ کے لیے زیادہ پریشان ہوں‘‘: نواز شریف کا ٹیلیفون پر کیپٹن (ر) صفدر سے مکالمہ
آپ! پریشان نہ ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ نواز شریف کی قوم کو ضرورت ہے: کیپٹن (ر) صفدر کا جواب
عثمان خادم کمبوہ منگل 22 اکتوبر 2019 20:55
(جاری ہے)
اس پر کیپٹن ر صفدر نے انہیں کہا کہ آپ! پریشان نہ ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں، میرے حوصلے بلند ہیں ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔ کیپٹن ر صفدر نے انہیں مزید کہا کہ آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ نواز شریف کی قوم کو ضرورت ہے۔
دوسری جانب بتایا گیا ہےسابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، نوازشریف کو پلیٹ لیٹس سیلز کی 2میگا کٹ لگا دی گئیں،پلیٹ لیٹس پورے ہونے سے نوازشریف کی طبیعت سنبھل گئی ہے،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 16ہزار تک گر گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سیلزکی تعداد16ہزار تک گر گئی تھی، جس پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم نوازشریف کی سروسزہسپتال میں پہلی رپورٹ 10 ہزار آئی تھی، پلیٹ لیٹس کی تعداد آٹو اور مینوئل طریقے سے چیک کی گئی۔نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سیلز انتہائی کم رہ جانے پر سروسزہسپتال لاہور کے میڈیکل بورڈ نے انہیں پلیٹ لیٹس کا میگایونٹ لگانے کا فیصلہ کیا۔ شہبازشریف نے خون کا عطیہ دینے کیلئے بلڈ سیمپل بھی دیا۔سروسزہسپتال میں نوازشریف کے چیک اپ کے بعد پروفیسر ثاقب شفیع کو بھی بلا یا گیا۔پی آئی سی کے چیئرمین پروفیسر ثاقب شفیع میڈیکل بورڈ کی معاونت کررہے ہیں۔وزیرپنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سینئر ڈاکٹرز نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کم ہونے کی وجوہات کیلئے انکوائری کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاپوانیوگنی کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو بڑا ہدف نہ دے سکی
-
ہمیں انصاف نہیں مل رہا اور نہ ملنے کا امکان ہے، رؤف حسن
-
حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ اٹل ہے، ازسر نو انتخابات کرائے جائیں، حافظ حمداللہ
-
جنگ بندی کی امریکی تجویر، ’نیتن یاہو پھنس چکے ہیں‘
-
پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
-
پی ٹی آئی کو کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا خود لگ رہے ہیں، گورنر پنجاب
-
حکومت کو پی ٹی آئی اور فضل الرحمان کے اکٹھا ہونے تک ڈھیل ہے، فواد چوہدری
-
جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس سماعت کل ہوگی
-
فلپائن میں پلاسٹک کے کوڑے کے خلاف دریائی رینجرز کی تعیناتی
-
کشیدگی کے باوجود چین کے ساتھ جنگ نہ تو قریب ہے اور نہ ہی ناگزیر ہے. لائیڈ آسٹن
-
متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کو طویل المدتی قیام کی اجازت
-
جج آپریشن کے تحت اب تک 62ہزار148 عازمین حج حجازمقدس پہنچ چکے ہیں. وفاقی وزارت مذہبی اموروحج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.