اسلام آباد کی مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:35

اسلام آباد کی مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) اسلام آباد کی مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی۔ بدھ کو مارکیٹ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ کیلئے سبزیوں اور پھلوں کی جاری کردہ فہرست میں آلو 35 سے 40 روپے کلو، پیاز 62 سے 72 روپے کلو، ٹماٹر63 سے 72 روپے کلو، ادرک 300 سے 350 روپے کلو، لہسن دیسی 180 سے 250 روپے کلو، لہسن (چائنہ) 200 سے 235 روپے، لیموں90 سے 110 روپے کلو، لیموں چائنہ 55 سے 66 روپے کلو ‘بھنڈی47 سے 57 روپے فی کلو، کدو 60 سے 70 روپے کلو، بینگن 26 سے 33 روپے کلو، مٹر170 سے 215 روپے کلو، فراش بین100 سے 120 روپے کلو، ٹینڈا دیسی 95 سے 110 روپے، کھیرا 44 سے 55 روپے کلو، شملہ مرچ 120 سے 140 روپے کلو، سبز مرچ 160 سے 195 روپے کلو، پھول گوبھی 70 سے 82 روپے کلو، بند گوبھی 38 سے 48 روپے کلو، کریلہ 62 سے 72 روپے کلو، سبز توری 85 سے 95 روپے کلو، پالک 23 سے 27 روپے گٹھی، ماڑو 58 سے 66 روپے کلو، مولی 20 سے 24 روپے، اروی 82 سے 95 روپے کلو، گاجر 32 سے 38 اور شلجم 26 سے 35 روپے فی کلو، شیور مرغی 155 روپے کلو اور انڈے فی درجن 117 روپے مقرر کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں کی قیمتیں سیب کالا کلو (ایرانی) 100 سے 130 روپے فی کلو، سیب کالا کلو (پاکستانی) 92 سے 123 روپے فی کلو‘سیب گولڈن 75 سے 97 روپے فی کلو، وائٹ سیب 65 سے 82 روپے فی کلو، کیلا پاکستانی 45 سے 65 روپے فی درجن،کیلا دوئم 35 سے 45 روپے فی درجن ‘انار کندھاری 75 سے 105روپے فی کلو ‘ انار کندھاری سپیشل 115سے 155 روپے فی کلو‘جاپانی پھل 58 سے 72 روپے فی کلو‘ انگور گولہ 57 سے 80، انگور ٹافی 100 سے 142، انگور سندرخانی 100 سے 148 روپے فی کلو‘ مسمی 80 سی95 اور شکری 85 سے 105 روپے فی درجن میں فروخت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :