دُبئی : غیر مُلکی نوجوان نے 2 خواتین سے ایک ہفتے کے دوران25 بار جنسی زیادتی کر ڈالی

ملزم نے ایک جوان اور ایک بوڑھی خاتون کو آن لائن ڈیٹنگ ویب سائٹ کے ذریعے اپنے جال میں پھنسایا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 23 اکتوبر 2019 12:29

دُبئی : غیر مُلکی نوجوان نے 2 خواتین سے ایک ہفتے کے دوران25 بار جنسی زیادتی ..
دُبئی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر2019ء) دُبئی میں مقیم ایک غیر مُلکی نوجوان کی حد سے بڑھی ہوئی جنسی خواہش نے عدالت کو بھی چونکا کر رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے32 سالہ افریقی نوجوان کو دو یورپی خواتین سے متعدد بار زیادتی کرنے کے الزام میں اُس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم نے ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ کے ذریعے ایک 20 سالہ سربیائی لڑکی اور اس کی ہم وطن 53 سالہ بزرگ خاتون کو اپنے جال میں پھنسایا اور پھر اُنہیں اپنے فلیٹ پر بُلا کر قید کر لیا۔

ایک ہفتہ تک اُنہیں قید رکھنے کے دوران دونوں سے مجموعی طور پر 25با ر جنسی زیادتی کی۔ افریقی ملزم نے دونوں خواتین کی جانب سے جنسی عمل سے انکار کرنے پر اُنہیں متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

(جاری ہے)

ایک ہفتہ تک اُنہیں اپنی جنسی باندی بنائے رکھنے کے بعد بالآخر اُس نے اُنہیں چھوڑ دیا۔ دونوں خواتین نے البرشا کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

ابھی یہ معاملہ عدالت میں چل ہی رہا تھا کہ ملزم کے خلاف ایک اور یوکرینی خاتون عدالت میں پہنچ گئی ۔ 32 سالہ یوکرینی خاتون نے بتایا کہ ملزم نے اُسے بھی ڈیٹنگ ویب سائٹ کے ذریعے پھنسا نے کے بعد اُس سے پانچ بار جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ یوکرینی خاتون نے بتایا کہ ملزم نے اُس سے دُبئی میرینا کے ایک کیفے میں ملاقات کی اور پھر اُسے اپنے ساتھ اپارٹمنٹ چلنے کے لیے قائل کر دیا۔

جہاں لے جا کر اُس نے مجھے ایک کمرے میں بند کر دیا۔ میرے چیخنے چلانے پروہ میوزک کی آوا ز اُونچی کر دیتا اور پھر مجھ سے جنسی زیادتی کرتا۔ اُس نے مجھے مجموعی طور پر پانچ بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ عدالت نے ملزم کی شرمناک حرکات کے پیش نظر اُسے ایک سال قید کی سزا سُنا دی۔ سزا کی مُدت پُوری ہونے کے بعد اُسے فوری طور پر ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :