بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کااعلان
ہوم سیریز کے لیے نئی اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ، چیف سلیکٹر عروج ممتاز پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز 26 سے 30 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی
بدھ 23 اکتوبر 2019 15:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جون میں دورہ جنوبی افریقہ کے بعد یہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی پہلی اسائنمنٹ ہے، ہوم سیریز کے لیے نئی اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
عروج ممتا ز نے کہا کہ دنیائے کرکٹ میں خواتین کرکٹ کے مقابلوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی خواتین کرکٹرز کو مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا بنیادی مقصد سیریزی میں کامیابی حاصل کرنا ہے تاکہ قومی خواتین کرکٹرز آئندہ میچوں میں پراعتماد کرکٹ کھیل سکیں۔ عروج ممتاز نے کہا کہ مستقبل کی تیاریوں کے پیش نظر سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں چندنئی کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔بسمعہ معروف(کپتان)،عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان اور ڈیانا بیگ،جویریہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل اور ارم جاوید،ثناء میر، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز اور انعم امین۔ٹیم مینجمنٹ میں اقبال امام (عبوری ہیڈ کوچ)،عائشہ جلیل(منیجر)، جمال حسین(اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)،ڈاکٹر رفعت اصغر گل( فزیو تھراپسٹ اینالسٹ) شامل ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی
-
بابر اعظم اور محمد رضوان ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب
-
عماد وسیم کو ڈراپ کیے جانے کی وجہ سامنے آ گئی
-
بابر اعظم 4 ہزار ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، انگلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
بارش ہو گی یا موسم خشک رہے گا؟
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری
-
اسپین فٹبال کلب ایٹلیٹیکو 3جون سے پاکستان کا دورہ کریگا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ ، ابو ریحان کرکٹ کلب کی کامیابی
-
ڈی سی فٹ بال کلب کی جانب سے میڈ ان پاکستان فٹ بال کی تعریف
-
دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز نام کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے کی پیشن گوئی
-
بابر اعظم میرا فیورٹ پلیئر ہے: میئر لندن صادق خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.