وزیر مملکت زرتاج گل کا سکولوں ،کالجز میں سگریٹ نوشی ،شیشے کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار
مولانا فضل رحمان سیاست اور کرسی کی تلاش کی بجائے سگریٹ کے نقصانات اور استعمال کی روک تھام کے لئے فتوی دیں ،حکومت نے سگریٹ کے استعمال کو کم کرنے کے لئے ٹیکس کی شرح بھی بڑھا دی ہے ، زرتاج گل
بدھ 23 اکتوبر 2019 20:06
(جاری ہے)
پناہ کے صدر مسعودالر حمن کیانی،سیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن ،ایم این اے عظمی ریاض، ایم پی اے مس تفشین صاحبہ،ایم پی اے شاہدہ ملکہ، ایم پی اے مس فرح آغا کے علاوہ سول سوسائٹی، ڈاکٹر ز، اساتذہ،ہائوس وائف اوراین جی اوز کی خواتین نے شرکت کی۔
خطبہ استقبال پیش کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پناہ ثناء اللہ گھمن کا کہنا تھا کہ کم عمر نوجوان دکانوں پر لگے سگریٹ کے پوسٹرزسے متاثر ہو کر سگریٹ پینے کا آغاز کرتے ہیں، صحت مند زندگی کے فروغ اور تمباکو کی فروخت کو روکنے کے لیے قوانین موجود ہیںجن پر عمل درآمداشد ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) پچھلے تین دہائیوں سے تمام شعبہ ہائے ِزندگی سے تعلق رکھنے والے طبقہ فکر میں دل کی بیماریوں کے متعلق آگاہی فراہم کر رہی ہے۔وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ حکومت تمباکو اور دیگر منشیات کے استعمال کو کم کرنے کے لئے پُر عزم ہے، ہمیں بچوں کا مستقبل سب سے زیادہ عزیز ہے، بچوں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے منشیات اور تمباکو نوشی کے استعمال کی روک تھام اور خاص طور پر بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کے لئے اقدمات اُٹھائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کی اچھی تربیت کے ساتھ ساتھ بچوں کو تمباکو اور منشیات کی لت سے بچانے کے لئے بچوں کی نگرانی کرنی کی بھی ضرروت ہے، خواتین کو ماں،بہن ، بیٹی ، ڈاکٹر اور ٹیچر کے طور پر معاشرے میں تمباکو اور ڈرگ کی روک تھام میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے پناہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تمباکواور منشیات کے خلاف مہم میں پناہ کا ساتھ دینے کا عزم بھی کیا۔انہوں نے بچوں اور نوجوان نسل کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ سیگریٹ نوشی کوئی فیشن نہیں ہے ، سگریٹ نوشی والے افراد میں 5.8% خواتین ہیں ،روزانہ 400 افراد سگریٹ نوشی سے مر رہے ہیں, ہم نے پہلے ہی اس پربھاری ٹیکس عائد کر دیا ہے ،ملک میں 98% سگریٹ والی کمپنییز ٹیکس نہیں دیتی صرف 02 % کمپنیز ٹیکس دیتی ہیں ۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب کو اپنی فکر لگی ہی, انکی سیاست ختم ہو گئی ہے ،انکو اپنے علاقے سے ووٹ نہیں ملا, بس انکے ساتھ دو کرائے کی پارٹیز لگی ہیں ۔وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ احتجاج کرنے والی ان پارٹیز کو میں مبارکباد دیتی ہوں, کہ انہوں نے غلط وقت کا استعمال کیا ہے ،میڈیا کشمیر کے ایشو کو اجاگر کر رہا تھا, انہوں نے اسکا رخ بدل دیا ،مولانا صاحب آپ پہلے ہی کامیاب ہو گئی, آپ نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا دیا۔اجلاس میں مقررین نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ ما ں ہونے کے ناطے ہم اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں بہت پریشان ہیں۔ ہر روز1200 سے زائدنئے بچے تمباکو نوشی شروع کر رہے ہیں جن میں لڑکیوں کی تعداد پہلے سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ خواتین میں تمباکو کے نقصانات کو اجاگر کرتے ہوئے اجلاس کے مقررین نے بتایا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں تقریباً 25 سال سے کم ہیں جبکہ نوجوان ایک خطرناک حد تک تمباکو نوشی کا شکار ہورہے ہیں ۔ حالیہ کیے گئے ایک سروے کے مطابق آدھے سے زیادہ بچے عوامی مقامات پردوسروںکی سگریٹ نوشی کی وجہ سے سگریٹ کے دھوئیں سے متاثر ہو رہے ہیں ۔ سیکنڈ ہینڈ سگریٹ کا دھواں اتنا ہی نقصان دہ ہے جتناخود سگریٹ پینے والے کے لئے نقصان دہ ہے اور اس کے دھوئے میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو بچوں کی ذہنی نشونما کو متاثر کرتے ہیںجس سے بچوں کی تعلیمی قابلیت پربُرا اثر پڑھتا ہے۔سگریٹ نوشی کینسر ، دل او ربہت سی دوسری بیماریوں کا باعث بن رہی ہے ۔مقررین نے مزید بتایا کہ بچو ں کی ایک بڑی تعداد دوکانوں میں لگے سگریٹ کی ایڈورٹزمنٹ سے متاثر ہو کر سگریٹ نوشی شروع کر رہی ہے جبکہ سگریٹ نوشی اُن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ایک نوجوان کا شوقیہ سگریٹ پینا بھی ان کے لیے اتنا ہی خطرناک ہے جتنا عام تمباکو نوشی کرنے والے افراد کے لیے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.