Live Updates

حریم شاہ کی جان کو خطرہ؟

ماضی میں قندیل بلوچ کے ساتھ ایک ویڈیو کی وجہ سے جوہوا وہ سب کے سامنے ہے،کیا آپکو نہیں لگتا ویڈیو اپلوڈ کر کے آپ نے خطرات مول لیے ہیں؟۔ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور سب نے جان اللہ کو دینی ہے۔ حریم شاہ کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 اکتوبر 2019 12:08

حریم شاہ کی جان کو خطرہ؟
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اکتوبر 2019ء) حریم شاہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ ایسا کر کے آپ نے خطرات مول لے لیے ہیں؟۔بہت سارے لوگوں کے لیے آپ سوالیہ نشان چھوڑ رہی ہیں؟ کیونکہ ماضی میں بھی ہم نے ایسے ہولناک واقعات دیکھے ہیں۔قندیل بلوچ کے ساتھ جو ہوا وہ ہمارے سامنے ہے، اللہ نہ کرے آپکے ساتھ بھی کوئی ایسا واقعہ ہو جاتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟۔

جس کا جواب دیتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی۔زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں اور میں نے جان اللہ کو دینی ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ ایک نہ ایک دن سب نے اللہ کو جان دینی ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ کوئی انسان بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا،ہر کسی سے کوئی نہ کوئی گناہ سرزد ہوتا ہے،میری تو خواہش ہو گی کہ میں شہادت کی موت مروں۔

(جاری ہے)

۔

حریم شاہ نے اس سے قبل اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ جل رہے ہیں مجھ سے ان کو میں جلاؤں گی، ان کو تکلیف پہنچے گی میں پہنچاؤں گی، وزیراعظم ہاؤس میں ویڈیو بنالینے سے کوئی آفت نہیں آئے گی۔ خیال رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت میں داخل ہوکر میٹنگ روم میں آزادانہ گھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اس کے علاوہ حریم شاہ نے دفتر خارجہ میں لی گئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا’’وزیر اعظم حریم شاہ‘‘۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ویڈیو پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ لوگ طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کیا ہم بھی وزیراعظم ہاؤس جاکر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب حریم شاہ نے خود پر تنقید کرنے والے افراد کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری اس ویڈیو کو لے کر بہت سی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں سب اپنی اپنی زبانوں کو لگام دیں۔ میری اپنی زندگی ہے میں جیسے چاہوں اسے گزاروں آپ لوگوں کو میری ذاتی زندگی پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات