سرگودھا یونیورسٹی کے طلبہ کی ادبی مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنز

جمعہ 25 اکتوبر 2019 16:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) سرگودھا یونیورسٹی کے طلبہ نے مختلف ادبی مقابلہ جات میںکامیابیاں سمیٹے ہوئے پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام منعقدہ زونل مقابلہ نعت میں بی ایس اردو کے طالبعلم یاسر علی نے پہلی اور شعبہ باٹنی کی طالبہ رابعہ سکندر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ صوفی گانوں کے مقابلہ میں سید حسن عارف نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :