فرانس نے مقبوضہ القدس میں متنازع قدیم قبورالسلاطین کو دوبارہ کھول دیا

قبورالسلاطین کے نام سے یہ جگہ مشرقی بیت المقدس کے محلے الشیخ جراح میں واقع ہے،رپورٹ

جمعہ 25 اکتوبر 2019 21:10

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2019ء) مقبوضہ بیت المقدس میں فرانس نے اپنے ملکیتی ایک قدیم مگر متنازع مقبرے (قبورالسلاطین) کو دوبارہ لوگوں کے لیے کھول دیا ہے۔قبورالسلاطین کے نام سے یہ جگہ مشرقی بیت المقدس کے محلے الشیخ جراح میں واقع ہے۔اب سیاح ہفتے میں دو دن مقررہ اوقات میں اس جگہ پر آسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی قونصل خانے کے مطابق آنے والے زائرین کو پہلے آن لائن اپنے ناموں کا اندراج کرنا ہوگا اور ہر مرتبہ آنے کی دس شیکل فیس ادا کرنا ہوگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قبورالسلاطین کے دروازے کھلنے کے بعد قریبا تیس افراد کو وہاں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ان میں زیادہ تر آرتھو ڈکس یہودی تھے اوروہ وہاں عبادت کے لیے آئے تھے۔وہ اس جگہ کو اپنے لیے بڑی مقدس خیال کرتے ہیں۔الٹرا آرتھوڈکس یہود کا عقیدہ ہے کہ یہاں ان کے قدیم آبا واجداد مدفون ہیں۔فرانس نے اس سے پہلے جون میں اس جگہ کو زائرین کے لیے کھولنے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :