ضلعی گرلز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ : بیڈمنٹن میں جی جی ایچ ایس شیخ البانڈی اور ڈھیری میرا فائنل میں پہنچ گئے

پیر 28 اکتوبر 2019 18:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2019ء) ضلعی گورنمنٹ گرلز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ میں بیڈمنٹن سیمی فائنل میں جی جی ایچ ایس شیخ البانڈی اور جی جی ایچ ایس ڈھیری میرا فائنل میں پہنچ گئے۔ ڈبلز مقابلوں میں شیخ البانڈی اور ڈھیری میرا کامیاب ہوئیں۔ سٹی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے بیڈ منٹن سکول ایونٹ کے سنگل مقابلوں میں پہلے سیمی فائنل میں جی جی ایچ ایس شیخ البانڈی نے جی جی ایچ ایس دھمتوڑ کو 2-1 سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں جی جی ایچ ایس ڈھیری میرا نے جی جی ایچ ایس رچھ بہن کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں جی جی ایچ ایس شیخ البانڈی نے جی جی ایچ ایس ملکپورہ کو 2-1 سے شکست دی۔ ڈھیری میرانے ڈھوڈیال کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل تھے جنہوں نے بچیوں کے کھیل کی تعریف کی اور کہا کہ ان پر محنت کی جائے تو یہ بچیاں آگے جا کر ملکی سطح پر اپنا اور اپنے شہر کا نام روشن کریں گی۔

متعلقہ عنوان :