سلانوالی،گندم کی پیداوار بڑھا نے کا خصوصی پرو گرا م

جمعہ 1 نومبر 2019 15:40

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) حکو مت پنجا ب نے ضلع سرگودہا سمیت ریجن بھر میں گند م کی پیداوار بڑھا نے کیلئے خصوصی پرو گرا م شروع کر تے ہو ئے ضلع و تحصیل سطح پر سپر وائزر ی اور سکروٹنی کمیٹیاں قائم کر د ی تفصیلا ت کے مطا بق حکو مت کی جانب سے امسال گند م کی کا شت کے عمل کو بہتر سے بہتر اور مختلف سبسڈ ی پرو گرا مو ں پر شفاف عمل درآ مد یقینی بنا نے کیلئے نیشنل پرو گرا م شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت معیار ی اور سب سے بہتر پیداوار کے حامل کا شت کار وں میں مقابلہ جا ت کر وا کر ا ن کی حوصلہ افزائی بھی کی جا ئے گی ا س ضمن میں ڈی جی ایگزیکلچر پنجا ب کی جانب سے ضلعی سطح پر سپر وائزر ی کمیٹیاں قائم کر نے کا نو ٹیفکیشن جا ر ی کر د یا جس کے مطا بق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کمیٹی کے کنوینیر اور ایگریکلچر افسرا ن ممبرہوں گے جو گند م کی کا شت کیلئے آ لا ٹ کی گئی مشینر ی و د یگر آلا ت کے بہترین استعما ل اور متذ کر ہ پرو گرا م پر عمل درآ مدکی مانیٹرنگ کر کے ر پورٹ ارسال کریں گے تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربرا ہی میں سپر وائز ر ی کمیٹیاں تشکیل د ی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :