تمام پولیس ملازمین اپنے رویوں میں تبدیلی لا کر عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے جائز معاملات ترجیح بنیادوں پر حل کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 1 نومبر 2019 19:14

تمام پولیس ملازمین اپنے رویوں میں تبدیلی لا کر عوام سے خوش اخلاقی سے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تمام پولیس ملازمین اپنے رویوں میں تبدیلی لا کر عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے جائز معاملات ترجیح بنیادوں پر حل کریں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے آ ج ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات سے ایک مشترکہ اجلاس سے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو ہم سے بہت سی توقعات وابستہ ہوتی ہیں لیکن آپ میں سے کچھ لوگوں کے رویے درست نہ ہونے کے باعث وہ میرے پاس آتے ہیں جبکہ اس روایت کو ختم ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگ منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن قمار بازی کا خاتمہ اور سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری سے ضلع میں امن و امان قائم ہو سکتا ہے جس میں آپ اپنا کردار ادا کریں کیونکہ میں اس ضلع کو جرائم سے پاک کرنا چاہتا ہوں جس میں ہم مل کر بحیثیت ایک ٹیم کام کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام تفتیشی افسران اپنے مقدمات کی قانون نے مطابق تفتیش کرکے اور اس کو مکمل کرکے جلد از جلد عدالتوں کو بھجوائیں جبکہ تفتیش میں دیری اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :