لاہور، وزیر صنعت و تجارت سے پاکستان بناسپتی مینو فیکچر ز ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات

حکومت نے گھی انڈسٹری کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں‘ میاں محمد اسلم اقبال

جمعہ 1 نومبر 2019 23:13

لاہور، وزیر صنعت و تجارت سے پاکستان بناسپتی مینو فیکچر ز ایسو سی ایشن ..
لاہور۔یکم نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے سول سیکرٹریٹ میں پاکستان بناسپتی مینو فیکچر ز ایسو ایشن کے نائب صدر ارسلان احمد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں گھی کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ محکمہ صنعت و تجارت اور بناسپتی مینو فیکچر ز ایسو سی ایشن کے نمائندے مل بیٹھ کر گھی کی قیمتوں کے حوالے سے بینچ مارک طے کریں گے اور پھر اس پر مکمل عمل در آمد یقینی بنایا جائے گا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گھی مینو فیکچرز کو سہولتوں کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں‘ ہمیں آپ کے تعاون سے گھی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف دینا ہے۔انہوںنے کہا کہ گھی مینو فیکچرز اپنے منافع کے مارجن کو کم کریں عوام کو ریلیف دیں۔ اس موقع پر صوبائی وز یرزراعت نعمان اختر لنگڑ یال ، سیکرٹری صنعت و تجارت ، ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :