اسلام آباد ،موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کنٹرول نہ ہو سکا،

پولی کلینک میں مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

منگل 5 نومبر 2019 13:25

اسلام آباد ،موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کنٹرول نہ ہو سکا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کنٹرول نہ ہو سکا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پولی کلینک میں 36 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک میں کے ڈینگی وارڈ میں 23 مریض تاحال زیر علاج ہیں ، گزشتہ چوبیسں گھنٹوں میں پمز میں ڈینگی کے 150 سے زائد مشتبہ مریضوں کو لایا گیا۔ترجمان پمز کے مطابق پمز ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں 40 مریض زیر علاج ہیں ،اسلام آباد میں اب تک تعداد 13 ہزار سے زائد ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :