کاشتکار اور زمیندار صرف فیڈرل سیڈ سرٹیفکیٹس ڈیپارٹمنٹ سے تصدیق شدہ بیج گندم ہی کاشت کریں،شاہد ممتاز

منگل 5 نومبر 2019 16:21

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن(FSC) شاہد ممتاز نے کہا ہے کہ زمیندار اور کاشتکار صرف فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے تصدیق شدہ اور گورنمنٹ کے منظور شدہ بیج گندم کاشت کریں اور کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کریں کیونکہ اگر بیج ہی خالص اور میعاری نہیں ہو گا.تو ہم چاہے جتنی مرضی کھادیں ڈالیں۔

(جاری ہے)

سپرے کریں سوائے نقصان کے کچھ حاصل نہیں ہو گا پہلے ہی فصلیں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہیں. ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن شاہد ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہاولپور، لودھراں اور خانیوال کے آضلاع میں مارکیٹوں کوچیک کیا اور غیر قانونی اور غیر معیاری گندم فروخت کرنے والے دکانداروں کے چالان کیے اور تنبیح کی کہ کوئی دکاندار تصدیق شدہ بیج گندم کے علاوہ کوئی بیج نہ فروخت کرے موقع پر موجود کسانوں کو گورنمنٹ کا منظور شدہ بیج گندم کاشت کرنے کی ہدایت کی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور تاجروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پرسیڈ انسپکٹر محمد اعظم سیڈ سرٹیفکیشن آفیسر عبدالروف بھی ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد ممتاز کے ہمراہ تھی. ٹیم نے تینوں اضلاع میں سیڈ کمپنیز کے سٹور بھی چیک کیے۔

متعلقہ عنوان :