بریسٹ کینسر سے بچائو کیلئے احتیاط ناگزیر ہے، خواتین علامات کی صورت میں اپنا فوری طبی معائنہ اور میموگرافی کرائیں، ماہرین طب

بدھ 6 نومبر 2019 14:31

بریسٹ کینسر سے بچائو کیلئے احتیاط ناگزیر ہے، خواتین علامات کی صورت ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) پینم کینسر ہسپتال فیصل ۱ٓباد کی ماہرین طب نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر(چھاتی کا سرطان)خواتین میں پائی جانے والی سب سے عام کینسر کی بیماری ہے جس سے بچائو کیلئے احتیاط ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین علامات کی صورت میں اپنا فوری طبی معائنہ اوربالخصوص 40سال سے زائد عمر خواتین فورا میموگرافی کرائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے 7کروڑ روپے کے خطیر فنڈز سے الائیڈہسپتال میں جدید مشینری سے آراستہ بریسٹ کلینک قائم کیا ہے جہاں کروڑوں روپے سے معمولی سے کینسر کی تشخیص کیلئے جدید میمو گرافی کی سہولت موجود ہے۔انہوں نے بریسٹ کینسر سے آگاہی اوراحتیاطی تدابیراختیار کرنے کے بارے میں میڈیا کے کردار کو سراہا ۔انہوںنے کہا کہ چھاتی کے سرطان سے بچائو کیلئے احتیاط لازم ہے اوربروقت علاج سے اس بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے بریسٹ کینسر کی علامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چھاتی میں درد،چھاتی میں گلٹی یارسولی،سوجن اور چھاتی کے کسی حصے سے خون یا رطوبت کے آنے کی صورت میں فوراً متعلقہ ڈاکٹرسے رجوع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :