پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی ،پولیو ورکرز نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ‘دانش افضال

عوام بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریںاوربچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں‘ڈپٹی کمشنر لاہور

بدھ 6 نومبر 2019 17:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پولیو مہم تیسرے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیںاورپولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز جانفشانی اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ عوام الناس بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریںاوربچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پولیو مہم کے حوالے سے متحرک ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے 68 قصور پورہ کا دورہ کیا اور پولیو اور ڈینگی ورکرز کی مانیٹرنگ کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے راوی زون کا دورہ کیا۔

انہوں نے پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورحاضری رجسٹر کو چیک کیا اورلاکڈ ہاؤسز اور زیرو ہاؤسز کو چیک کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں اور تمام تر انتظامات تسلی بخش ہیں۔اے سی کینٹ عفت خان نے تحصیل کینٹ میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ۔اے سی کینٹ نے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔

اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے یو سی112 سبزہ زار میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔انہوں نے حفاظتی ٹیکہ جات مرکز کی چیکنگ، فکسڈ ٹیم کی کارکردگی اور رجسٹر کو چیک کیااورموبائل ٹیموں، زیرو، لاکڈ ہاؤسز اور ملٹی سٹوری ہاؤسز کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈور مارکنگ میں ایشو تھا، مجموعی طور پر تمام تر انتظامات تسلی بخش ہیں۔

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی31 گڑھی شاہو کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈور مارکنگ، ٹیلی شیٹ، زیرو اور لاکڈ ہاؤسز کی چیکنگ کی۔اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے یو سی70 کا دورہ کیا۔انہوں نے ٹیلی شیٹ کی چیکنگ کی۔اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگرنے یو سی94 کا دورہ کیا۔انہوں نے مدرسہ سیفیہ لکھو ڈیر میں پولیو کے قطرے نہ پلانے کے انکار پر انتظامیہ کو قائل کیا۔اے سی شالیمار نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے اے سی شالیمار کی اس کاوش کو سراہا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ افسران تیسرے روز بھی فیلڈ میں متحرک ہیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :