ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کی ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، انچارج ٹراما سنٹر ڈاکٹر وحید الرحمن قریشی

جمعرات 7 نومبر 2019 11:56

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کے ٹراما سنٹر انچارج ڈاکٹر وحید الرحمن قریشی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، آرتھوپیڈک وارڈ کے قیام کے ساتھ اب سرجن ڈاکٹر بھی موجود ہوتے ہیں، شدید زخمیوں کو لانے کیلئے ایک علیحدہ راستہ بنا دیا گیا، زخمیوں کے ایکسرے، بلڈ ٹیسٹ، ای سی جی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

وہ جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ٹراما سنٹر کی تمام جدید مشینری کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹراما سنٹر میں یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب خان کے توسط سے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری لائی ہے جو نصب کرنے کے بعد اس کے ثمر عوام و مریضوں تک پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹراما سنٹر انچارج ڈاکٹر وحید الرحمن قریشی نے کہا تمام میڈیکل سٹاف موجود رہتا ہے، صوبائی وزیر اکبر ایوب خان کی کاوشوں سے آرتھوپیڈک وارڈ کے قیام کے ساتھ ہی سرجن ڈاکٹر بھی موجود رہتے ہیں اور آرتھوپیڈک میں تین سے چار ڈاکٹر عوام کی خدمت کیلئے موجود ہیں جو ہری پور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے، ہماری کوشش ہے کہ لڑائی، جھگڑوں اور حادثات میں شدید زخمیوں کو بہتر علاج اور فری ادویات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہری پور کی عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں خان برادرز کا کردار مثالی رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :