کراچی میں ڈینگی وائرس، پرائیویٹ بلڈ بینکوں نے اپنا کاروبار چمکا لیا

جمعرات 7 نومبر 2019 12:43

کراچی میں ڈینگی وائرس، پرائیویٹ بلڈ بینکوں نے اپنا کاروبار چمکا لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) شہر قائدمیں ڈینگی وائرس کے پھیلائو کا سیزن دیکھتے ہوئے پرائیویٹ بلڈ بینکوں نے بھی ریٹ میں اضافہ کردیاہے، ایک جانب ڈینگی کے مریضوں کو خون کے حصول میں مشکلات ہیں تو دوسری جانب مریض کے اہلخانہ سے منہ مانگے پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتے ہی پرائیویٹ بلڈ بینکوں کی چاندی ہوگئی اور ڈینگی بگڑنے والے مریض کے اہلخانہ سے منہ مانگے پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔

اس ضمن میں محمدی بلڈ بینک کے سی ای او مہدی رضوی نے کہاکہ زائد پیسے وصول کرنا یا خون کے حصول کو مشکل بنانا زیادتی ہے۔ایک ڈونر سے لئے گئے بلڈ سے خون کے تین اجزا نکلتے ہیں اور مریض کو صرف ایک لگایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔تمام تر صورتحال محکمہ صحت کے علم آنے کے باوجود وہ خاموش کیوںہیں ۔

متعلقہ عنوان :