کاشتکار باسمتی اقسام میں دانہ بھرائی کے وقت پانی کی کمی نہ آنے دیں،ماہرین زراعت

جمعرات 7 نومبر 2019 15:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین نے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ باسمتی اقسام میں دانہ بھرائی کے وقت پانی کی کمی نہ آنے دیں اور آخری پانی کٹائی شروع کرنے سے 15سے 18دن پہلے لگائیں اور دھان کی کٹائی اور پھنڈائی جاری رکھیں۔ کٹائی اس وقت شروع کریں جب سٹہ کے اوپر والے دانے پک چکے ہوں اور نیچے والے ابھی سبز حالت میں ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پھنڈائی شدہ دانوں کو خشک کرنے کا بندوبست کریں تاکہ دانوں میں نمی 12 سی13فیصد رہ جائے۔اگر فصل کمبائن ھارویسٹر سے برداشت کرنی ہو تو ایسی کمبائن ھارویسٹرکا انتخاب کریںجن میں دھان کی کٹائی کے لیے ایڈجسٹمنٹ موجود ہو۔ کمبائن سے برداشت شدہ فصل کو دھوپ میں خشک کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھان کی پچھیتی اقسام پرپتوں کا جراثیمی جھلسائو، برگی بھورے دھبے ،بلاسٹ اورپتالپیٹ سنڈی کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے نئی کیمسٹری کی حامل کیڑے مار اور پھپھوند کش زہروں کا سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :