Live Updates

پارلیمنٹ عوام کو ریلیف دیتی رہے گی، اپوزیشن جمہوری رویے کا مظاہرہ کرے ، مومنہ وحید

جمعہ 8 نومبر 2019 12:45

پارلیمنٹ عوام کو ریلیف دیتی رہے گی، اپوزیشن جمہوری رویے کا مظاہرہ کرے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نظام بدلنے کا وعدہ کیا تھا، مؤثر قانون سازی سے دور حاضر کے تقاضوں پر عمل کیا جا سکتا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مقصد انسانیت کا احساس اور سہولتیں دینا ہے، غریب کی قانونی معاونت کیلئے مربوط نظام بنایا جا رہا ہے۔

پی ایم ڈی سی سے ڈاکٹرز کامقام متاثر ہوا، وسل بلور لاء کے ذریعے بے نامی جائیدادوں کی شناخت ممکن ہو گی، ویمن پراپرٹی بل کے تحت خواتین کو وراثت ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو دو قانون منظور کئے گئے ہیں اس سے عام پاکستانی کو فائدہ ہو گا ، حکومت انگریز دور کے قوانین کو بدل کر جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سٹیٹس کو، کو چیلنج کیا ہے، پارلیمنٹ عوام کو ریلیف دیتی رہے گی، اپوزیشن واویلا کرنے کی بجائے جمہوری رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے پہلے 16 میڈیکل کالجز تھے اور بعد میں 170 بن گئے، ملک میں ڈاکٹروں کا مستقبل متاثر ہوا جبکہ سعودی عرب سے ہزاروں ڈاکٹر متاثر ہو کر واپس آئے ۔ انہوں نے کہا کہ چوری پکڑنے کیلئے ساری دنیا میں قانون ہے، ہم نے بے نامی جائیداد کو وسل بلور لاء میں ڈالا ہے جس میں ایف بی آر بھی شامل ہے ۔ پہلے اس کی شناخت کی جائے گی اور اس سارے معاملہ کو خفیہ رکھا جائے گا اور اس حوالے سے کام کرنے والے ملازمین کو انعام بھی دیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات