وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں پر فائرنگ کے واقعہ کانوٹس،ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم

وزیراعلیٰ کاڈاکٹر اشعر مسعود کے جاں بحق ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار، غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار

جمعہ 8 نومبر 2019 20:36

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں پر فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیراعلیٰ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلدگرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر فوری کارروائی عمل میں لائی جائی-وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے نتیجہ میں ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوںڈاکٹر اشعر مسعود کے جاں بحق ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہی-وزیراعلی نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیاہے -