فخر زمان ٹی ٹونٹی کرکٹرہی نہیں ہیں:راشد لطیف

ٰبیٹنگ کوچ کو ان کی تکنیک پر کام کرنا ہوگا تاکہ وہ ٹی ٹونٹی کے اچھے بیٹسمین بن سکیں :سابق کپتان

جمعہ 8 نومبر 2019 21:10

فخر زمان ٹی ٹونٹی کرکٹرہی نہیں ہیں:راشد لطیف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے فخر زمان کو ٹی ٹونٹی کا کھلاڑی ہی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ غیر ملکی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کو آپس میں ملا دیتے ہیں۔ آپ ا ن کو ون ڈے کھلا دیں وہ رنز کر دیں گے، ٹی ٹونٹی میں فخر زمان کا ریکارڈ کبھی بھی بہت اچھا نہیں رہا ہے اس لیے ان کو ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل ہی نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔

راشد لطیف کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی کئی ٹی ٹونٹی اننگز دس سے کم رنز کی ہیں جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اننگز کے آغاز میں جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور آ?ٹ ہو جاتے ہیں،ان کا شاٹ سلیکشن صحیح نہیں ہے،ان کو آگے گیند کریں تو وہ جلد آ?ٹ ہو جاتے ہیں، عام طور پر وہ کور، مڈ آن اور مڈ آف پر کیچ ہوتے ہیں یا گیند ہوا میں کھیل جاتے ہیں جب کہ اس کے برخلاف بابراعظم گیند کا انتظار کرتے ہیں اور صحیح ٹائمنگ کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

(جاری ہے)

راشد لطیف کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ کو ان کی تکنیک پر کام کرنا ہوگا تاکہ وہ ٹی ٹونٹی کے اچھے بیٹسمین بن سکیں اور ساتھ ہی ان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا ہوگا۔ پاکستانی ٹیم میں اس بات کی کمی ہے کہ صورتحال اور بیٹسمین کی اپنی حالت کے لحاظ سے بیٹنگ آرڈر تبدیل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :